اشتہار

یو اے ای، عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مہنگائی کو شکست دینے کیلیے امارات میں ہائپر مارکیٹ نے رہائشیوں کے لیے 200 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے بعد اب سال رواں 2023 کے اختتام تک امارات کے تمام لولو ہائپر اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ سال نومبر میں یو اے ای کی کابینہ نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین کی پالیسی اپنائی تھی جس کے تحت خوردہ فروشوں کو وزارت اقتصادیات کی منظوری کے بغیر 9 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

جن مصنوعات پر اس پالیسی کا اطلاق کیا گیا، ان میں کھانا پکانے کا تیل، انڈے، ڈیری، چاول، چینی، پولٹری، پھلیاں، روٹی اور گندم شامل ہیں۔

اس پالیسی کے تحت اگر کسی اشیا کی قیمت میں اضافہ درکار ہو تو سپلائرز کو کچھ انتہائی مطلوب اشیا مثلاً تازہ اور خشک دودھ، تازہ چکن اور انڈے، روٹی، آٹا، چینی، نمک، چاول، پھلیوں اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا جواز پیش کرنے کیلیے ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں