ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 15ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ، سرمایہ کاری فیصل آباداقتصادی زون میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات فیصل آباداقتصادی زون میں 15ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا، تین میں سےپہلےمرحلےمیں ایروسول پروپیلنٹ گیس پلانٹ لگایاجائےگا۔

عبدالرزاق داؤ کا کہنا تھا کہ مقامی مینوفیکچرنگ سے امپورٹڈ اے پی جی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری ایک سازگار کاروباری ماحول کا ثبوت ہے، سرمایہ کاروں کوراغب کرنےکیلئےسرمایہ کاری بورڈکی کارکردگی بہترین ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں