ابوظبی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے رمضان المبارک سے قبل سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کے صدر اور ریاست ابوظبی کے امیر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر امارات کے اعلان کے بعد 540 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، تاکہ وہ نئی زندگی شروع کرکے اہل خانہ کی تکالیف کو کم کرسکیں۔
اماراتی صدر شیخ خلیفہ کا کہنا تھا کہ اماراتی جیلوں میں قید افراد کی سزاؤں میں رعایت کا مقصد ہمدردی اور اصلاح معاشرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کو بھی اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا یکساں موقع فراہم کرنا چاہیے تاکہ وہ معاشری میں اپنی ذمہ داری کو انجام دے سکیں۔