کوئٹہ : متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے قونصل جنرل تاجروں کے لئے بڑا اعلان کردیا ، اب بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین اور سی ای او کی ملاقات ہوئی، جس میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے الگ ویزا فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
قونصل جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں کیلئے بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری ہوں گے۔
ملاقات میں فریقین نے خلیفہ پورٹ سمیت اسٹرٹیجک منصوبوں میں شراکت داری پر زور دیتے ہوئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعاون کے ذریعے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرمایہ کاری منصوبوں کو اپنے سرمایہ کاری پورٹل پر شائع کریں گے۔
یاد رہے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر کے پی نے یو اے ای قونصلیٹ کےبزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا تھا۔
یو اے ای قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اب 5 سالہ ویزا پروگرام حاصل کرنے کے اہل ہیں، ویزاپروگرام دونوں برادر ممالک میں دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط کرے گا۔