ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یو اے ای، رمضان کے حوالے سے سرکاری اوقاتِ کار کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفتری اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔

وفاقی ادارے فیڈرل اتھارٹی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے ماہِ صیام میں سرکاری شعبوں کے لیے ‏اوقاتِ کار میں دو گھنٹوں کی کمی کر دی ہے۔

آفیشل ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی ادارے نے امارات کے تمام علاقوں اور ریجنز میں ‏سرکاری شعبوں میں کام کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔

رمضان میں سرکاری دفتری اوقات کار صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔ عمومی ایام میں 7 ‏گھنٹوں کی ڈیوٹی ٹائمنگ کو ماہِ صیام میں 2 گھنٹے کم کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے سے رمضان المبارک کے اقاتِ کار کا اعلان ہونا باقی ہے۔ نجی شعبے میں ‏یومیہ 8 گھنٹے ڈیوٹی اور ہفتے میں 48 گھنٹے اوقاتِ کار مقرر ہیں تاہم رمضان کے لیے نظرثانی ‏اوقات کار تاحال مقرر نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان کے دوران نجی شعبوں کے لیے اوقات کار ‏جاری کردیے ہیں۔

ماہ رمضان کے دوران نجی شعبوں میں ملازمین کی ڈیوٹی ٹائمنگ 6 گھنٹے ہوگی۔ سعودی وزارت کا ‏کہنا ہے کہ ڈیوٹی اوقات کے دوران ملازمین کو ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں