تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امارات میں بیروزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بیروزگاری ہوجانے والے ملازمین کو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم نے ملازمین کے لیے ایسا انشورنس پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین کے بیروزگار ہونے پر محدود عرصے تک بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اس الاؤنس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں لیبر مارکیٹ کی مسابقت کو بڑھانا، ملازمین کی حفاظت کرنا اور روزگار کا ایک مستحکم ماحول قائم کرنا ہے۔

بیروزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں معیشت، تعلیم اور تجارت کے حوالے کئی دیگر بڑے فیصلے بھی کیے گئے۔

بیروزگاری الاؤنس سے متعلق مزید تفصیلات متعلقہ وزارتوں کی منظوری اور انشورنس پروگرام کی جائیں گی۔

الاؤنس ایسے ملازمین کے لیے ہے جن کی نوکری اچانک کسی بھی وجہ سے ختم ہوجائے۔ یہ الاؤنس ایسے ملازمین کو نئی ملازمت ملنے تک مالی تحفظ فراہم کرے گا۔

Comments

- Advertisement -