تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کورونا ویکسین سے متعلق یو اے ای حکومت کا اہم اعلان

دبئی: یو اے ای حکومت نے ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کاحکم دیدیا۔

گلف نیوز کے مطابق اماراتی حکومت نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے عملے کے لیے ویکسین کی منظوری دے دی۔

وزیر صحت عبد الرحمان ال اویس نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کے آخری مراحل کے دوران ہونے والی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویکسین موثر ہے اور اس کا سخت رد عمل ہے ، جس سے وائرس سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا ویکسین کا بارہا جائزہ لیا گیا ہے اور نظرثانی کے بعد اسے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کیا جا سکے گا اور ویکسین ابتدائی طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف کو لگائی جاسکیں گی جو کہ فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔

Comments

- Advertisement -