تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ابوظبی، شادی کی تقریب کے انعقاد پر پولیس کا ایکشن، 10 گرفتار

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے حکام کرونا کے پیش نظر نے شادی سمیت دیگر تقاریب پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ عوام جمع نہ ہوں اور وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں احتیاطی تدابیر میں شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں جبکہ فیس ماسک کا استعمال بھی کریں۔

تقاریب کو مختصر رکھنے یا پابندی عائد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کا میل جول کم سے کم ہو اور وہ وائرس سے متاثر نہ ہوسکیں۔

ابوظبی پولیس نے راس الخیمہ کے علاقے میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے ساتھ منعقد ہونے والی دو شادیوں کی تقاریب کا انعقاد کرنے والے 8 منتظمین کو چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شادی کی دونوں تقاریب کا انعقاد بغیر اجازت کیا گیا جس میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔ اطلاع ملنے پر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایمرجنسی اینڈ کرائسز پراسکیوشن آفس (ای سی پی او) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’منتظمین نے حکام کی ہدایات کو نظر انداز کر کے تقاریب کا انعقاد کیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 8 افراد کو حراست میں لے کر جیل منتقل کیا گیا جہاں اُن سے تفتیش کی جارہی ہے‘۔

اعلامیے میں ایک بار پھر عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرونا کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر سمیت دیگر عائد ہونے والی پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔

Comments

- Advertisement -