ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اماراتی خلاباز سلطان النیادی کے پوسٹرز نئی دہلی کی شاہراہوں پر آویزاں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی کے عظیم الشان بل بورڈز ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کی شاہراہوں آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق النیادی 4 ستمبر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سب سے طویل عرب خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس لوٹے تھے۔

النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلاباز بھی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

- Advertisement -

نئی دہلی کے رہائشیوں اور سربراہی اجلاس کے مندوبین دونوں کی توجہ سلطان النیادی کی خلائی سوٹ پہنے ہوئے بل بورڈ پر آویزاں تصاویر نے اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

برجیل ہولڈنگز کی جانب سے نئی دہلی کے وسط میں اہم مقامات پر ان ہورڈنگز کے ذریعے النیادی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بھارت خلائی شعبے میں دلچسپی رکھنے والے ممالک ہیں، دونوں دوست ممالک مشترکہ منصوبوں کے ذریعے خلائی تحقیق میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے کوششوں میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں