پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اماراتی حکام نے مزید تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے مزید تین ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سخت پابندیوں کے بعد کرونا وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے، اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی نے دوبارہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے مزید تین ممالک نیمبیا، سیر الیون اور لائیبریا پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

فیصلے کے مطابق تینوں ملکوں سے آنے والی تمام مقامی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی پیر 21 جون سے عائد کردی گئی ہے، اس پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ مسافروں پر بھی ہوگا تاہم امارات کے راستے ان ممالک کو جانے والی پروازیں اس سے مستثنی ہیں۔

تینوں ممالک سے دوسرے ممالک کے ذریعے امارات آنے والے مسافروں کو دوسرے ممالک میں 14 دن قیام کرنا ضروری ہوگا۔

خیال رہے کہ اس پابندی کے دوران ان ممالک سے کارگو پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں