دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے شمالی کیرولینا سے درآمد شدہ انڈوں کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت نرائے موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا سے درآمد کیے جانے والے انڈے اور اس سے تیار کردیا اشیاء انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرانک ہیں۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ شمالی کیرولینا کے فارمز میں تیار کیے جانے والے مرغی کے انڈے کھانے سے انسانی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
شمالی کیرولینا کے فارم روز ایکری میں تیار کیے جانے والے انڈے خطرانک بیماریاں لگانے والے جراثیم سے آلودہ ہے لہذا متحدہ عرب امارت میں اس کی درآمداد پر پابندی عائد کی جاری ہے۔
مذکورہ فارمز کی جانب سے فراہم کردہ انڈے معائنے کے بعد مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔
وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ فوڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وزارت ماحولیات نے ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی اور دبئی، شارجہ، اجمان اور ام القیوان سمیت تمام شہروں کی میونسپل اتھارٹی کو مطلع کردیا ہے کہ شمالی کیرولینا سے درآمد انڈے فوری طور پرمنسوخ کردیئے جائیں اور ان فارمز کے پہلے سے موجود انڈے اور ان سے تیار کردہ اشیا کو بھی تلف کردیا جائے۔
وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کیرولینا کے سرکاری حکام سے رابطہ کیا ہے کہ انڈوں کے حوالے سے کی گئی تحقیقات حکام کو فراہم کی جائیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔