تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست

دبئی کے زبیل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فٹبال میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے بھارت کو دھول چٹا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے مابین بین الاقوامی میچ دبئی کے زبیل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اماراتی کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی کھیل  پر اپنی گرفت کو مضبوط رکھا، اسی وجہ سے اسٹیڈیم میں بھارتی کھلاڑی بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے۔

متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں نے کھیل کو اپنی گرفت میں اس قدر رکھا کہ کسی بھی موقع پر بھارتی ٹیم کو واپسی کی گنجائش نہیں مل سکی۔

یو اے ای کی ٹیم کے اسٹرائیکر علی مبخوت نے 12 ویں، 32ویں اور 60ویں منٹ میں تین گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ خلیل ابراہیم نے 64ویں اور فابیو لیما نے 71ویں اور 84ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: دورہ بھارت میں انگلینڈ کے ہاتھ خالی رہ گئے

کھیل کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے 6 گول کیے جبکہ بھارتی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت نے عمان کے خلاف 25 مارچ کو اپنے ایک دوستانہ میچ کھیلا جو ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

کھیلوں پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ فیفا عالمی رینکنگ میں 104ویں پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم کو اس بات کا زرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ اُسے یو اے ای کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2010 میں ابوظبی میں بھارت اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو پانچ کے مقابلے میں صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -