متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے عید الفطر سے عین قبل 100 درہم کا نیا نوٹ جاری کر دیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے عید الفطر کے موقع پر 100 درہم کا نیا بینک نوٹ متعارف کروایا ہے۔
پولیمر سے بنے بینک نوٹ کو ڈیزائن کرتے وقت جدید ڈیزائن اور جدید حفاظتی خصوصیات کا استعمال کیا گیا ہے۔
نیا نوٹ 24 مارچ سے شروع ہونے والے 100 درہم کے موجودہ نوٹ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے تمام بینکوں اور ایکسچینج ہاؤسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نقد رقم جمع کرنے والی مشینوں اور گنتی کے آلات کو پروگرام کریں تاکہ موجودہ کاغذ اور پولیمر بینک نوٹوں کے ساتھ ان نئے بینک نوٹوں کی قبولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
نیا 100 درہم کا نوٹ مرکزی بینک کے قومی کرنسی پروجیکٹ کے تیسرے اجراء کا حصہ ہے۔ نئے نوٹ کے اگلے حصے میں ام القوین قومی قلعہ ہے، جو ایک تاریخی اور ثقافتی یادگار ہے اور پیچھے کی طرف فجیرہ کی بندرگاہ ہے۔