تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یو اے ای کی ایک ارب ڈالر کی تصدیق، پاکستان آئی ایم ایف ڈیل کے قریب پہنچ گیا

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی ، اسٹیٹ بینک یو اے ای سے مزکورہ رقم لینے کیلئے دستاویزات مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی نویں جائزہ رپورٹ مکمل کرنے میں تمام رکاوٹیں دور ہو گئیں، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی، اسٹیٹ بینک یو اے ای سے مزکورہ رقم لینے کیلئے دستاویزات مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

گزشتہ روز ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کےساتھ ورچوئل میٹنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان کےساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہوجائے گا، اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کی بہتری کےلیے اصلاحات پرعمل پیراہیں۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پاکستان کو دو ارب ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔

Comments

- Advertisement -