تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

متحدہ عرب امارات، نوجوان کو واٹس ایپ چیٹ 20 ہزار درہم کی پڑ گئی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں نوجوان کو واٹس ایپ پر خاتون کے ساتھ چیٹ مہنگی پڑ گئی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوجوان واٹس ایپ پر غیراخلاقی زبان استعمال کرتا ہے۔

عدالت نے اس درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے معمولی جرائم کی سماعت کرنے والی عدالت کو بھیج دیا۔

نوجوان نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور خاتون سے معافی بھی مانگی مگر جج نے ملزم کو ڈھائی لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ نوجوان نے مدعی خاتون کو اخلاقی نقصان پہنچایا، جس پر اُسے 20 ہزار درہم جرمانہ بطور معاوضہ اور مقدمے کے اخراجات ادائیگی کی سزا سنائی گئی ہے۔

خاتون نے اپنی درخواست میں ہتھک عزت کا دعویٰ بھی کیا تھا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

درخواست گزار نے عدالتی فیصلے کے خلاف دوسری عدالت سے رجوع کیا جس پر جج نے جاری ہونے والے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون کو دشنام طرازی سے جتنا اخلاقی نقصان ہوا اُس کے لیے 20 ہزار درہم کا معاوضہ کافی ہے۔

Comments

- Advertisement -