تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

متحدہ عرب امارات، عید الفطر کے بعد کرونا صورت حال تشویشناک ہوگئی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکومتی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سے کرونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز بڑھ گئے ہیں۔

شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی نے کہا کہ ’کرونا کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ عوامی اجتماعات اور عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں گرمیوں کی چھٹیاں اور آئندہ ماہ عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہیں، عوام کو ان ایام میں ہر صورت کرونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ ایس او پیز میں ماسک پہننا، سماجی فیصلہ برقرار رکھنا، رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کرنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا مریض چوبیس گھنٹے میں گھر منتقل، یو اے ای نے نئے طریقہ علاج کی منظوری دے دی

ڈاکٹر فریدہ  کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی رش والی جگہ پر جانے سے گریز کرنا ہے۔ واضح رہے کہ امارات میں مئی کے وسط تک کرونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 1500 سے کم ہوگئی تھی مگر گزشتہ چند روز کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا، جس کے بعد یومیہ کیسز 2 ہزار سے زائد ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -