تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیرون ملک سے آئے ڈاکٹروں نے آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کرلیا

کراچی: متحدہ عرب امارات سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم خصوصی طیارے میں واپس متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کی طبیعت ناساز، بیرون ملک منتقلی پر غور

بلاول ہاؤس کی خصوصی سکیورٹی ٹیم ڈاکٹروں کو لے کرایئرپورٹ پہنچی۔ ڈاکٹرز سابق صدر کے تمام ٹیسٹ رپورٹس ریکارڈ ساتھ لے گئے۔ ٹیم اب تک ہونے والے علاج سے متعلق تمام ریکارڈ بھی لے گئی۔

یو اے ای سے آئی 3 رکنی ڈاکٹرز ٹیم نے 4 گھنٹے تک آصف علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کی مشاورت سے سابق صدر کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -