جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

یو اے ای کے پراپرٹی ٹائیکون کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : امریکا اور چین کے بعد یواےای سے بھی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان ہے ، ایمار گروپ کے چیئر مین محمدالابار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، دنیا کا سب سے بڑا ٹاور برج الخلیفہ بھی ایمار گروپ کی ملکیت ہے

تفصیلات کے مطابق دبئی میں وفاقی وزیرعلی زیدی کی کےپراپرٹی ٹائیکون سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈہارون شریف موجود تھے.

ایمارگروپ کے چیئرمین محمدالابار نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی پیشکش کی.

چیئرمین ایمارگروپ کوپاکستان میں سرمایہ کاری کےلئےفریم ورک پربریفنگ دی گئی ، وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ محمدالابارسےملاقات بہت اچھی رہی، جلد خوشخبری ملے گی۔

خیال رہے دنیا کا سب سے بڑا ٹاور برج الخلیفہ بھی ایمار گروپ کی ملکیت ہے۔

اس سے قبل چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی  پیشکش کی، عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔

دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے ہیں جبکہ سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

یاد رہے 18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، جہاں انھوں نے ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں : دورۂ متحدہ عرب امارات، وائٹ کالر کرائم اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر اتفاق

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبیل محل کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال شیخ راشد بن محمد المکتوم نے کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے طویل المدتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا اور تاریخی تعلقات کے لیے فوری اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھادونوں مملک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہنگامی اقدامات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ کالرکرائم پرقابوپانےکابھی معاہدہ طے پایا علاوہ ازیں ڈرگ،انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں