تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یو اے ای میں غیرملکیوں کے اقامہ قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری

متحدہ عرب امارات میں غیرملکیوں کے اقامہ قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کی جانب سے امارات میں مقیم غیرملکیوں کے اقامہ قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

نئے قوانین کے مطابق غیرملکیوں کے اقامہ کے اسٹیکر کا سلسلہ 11 اپریل 2022 سے ختم کردیا جائے گا اور شناختی کارڈز کا اجرا 11 اپریل 2022 سے شروع کیا جائے گا۔

جاری کیے جانے والے شناختی کارڈ میں تمام معلومات فراہم کی جائیں گی جس میں پاسپورٹ نمبر، اماراتی شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تمام تفصیلات شامل ہیں جو اقامہ اسٹیکرز میں ہوتی ہیں۔

فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرلائنز کی اعلیٰ انتظامیہ کو اس فیصلہ سے مطلع کردیا گیا ہے جس کے مطابق 11 اپریل سے امارات آنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پرویزا اسٹیکرز چسپاں نہیں کیے جائیں گے جبکہ ویزا کے بارے میں تمام معلومات پاسپورٹ نمبر سے اسکین کی جائیں۔

واضح رہے کہ اماراتی ویزا مختلف مدت کا ہوتا ہے جو دو سے 10 برس تک کے لیے جاری کیا جاتا ہے تاہم اس کے مختلف مراحل ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -