تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

متحدہ عرب امارات : دفاتر میں ملازمین کی حاضری کتنی ہوگی ؟

امارت ابوظبی نے 5 ستمبر سے تمام سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کواپنے 100 فی صد ملازمین کودفاتر میں بلانے کی اجازت دے دی ہے۔

ابوظبی میڈیا کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے تمام ملازمین اور ویکسین سے مستثنیٰ افراد کو سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے سے قبل محکمہ صحت کی الحوسن ایپ پراپنا اندراج کرانا چاہیے اوران کی اس پر سبز حیثیت ظاہر ہونی چاہیے۔

ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو ہرسات دن کے بعد کووڈ-19 کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی بھی ملازم جو حکومت کے کروناوائرس کے ٹیسٹ کے تقاضوں پرعمل نہیں کرے گا،اسے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس صورت میں اگرکوئی ملازم کام نہیں کرے گا تواس کی ایک دن کی تن خواہ کاٹ لی جائے گی یا اس کی سالانہ چھٹی میں سے ایک دن منہا کرلیاجائے گا۔

Abu Dhabi establishes two new COVID-19 testing facilities for workers at the Musafah industrial areas. (WAM)

گریڈ 10 یا اس سے کم گریڈ کے ملازم والدین کے بچے اگر چھوٹے ہیں یا وہ طبی وجوہات کی بنا پراسکولوں میں حاضری سے قاصر ہیں تو ان میں سے ایک کو ریموٹ ورکنگ یا گھرمیں بیٹھ کر کام کرنے کی اجازت ہے۔تاہم ایسے والدین کوتعلیمی ادارے کا تصدیق شدہ سرٹی فیکیٹ ثبوت کے طور پر فراہم کرنا ہوگا کہ ان کا بچہ تعلیمی ادارے میں نہیں جا سکتا یا اس کو بالمشافہ تدریس سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں بھی تمام طلبہ اورتدریسی عملہ کے ارکان کو اسکول حاضر ہونے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

ابوظبی کے محکمہ تعلیم وتعلم (اے ڈی ای کے) نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اسکولوں میں واپس آنے والے تمام طلبہ ، اساتذہ اور مکمل طور پرویکسین لگوانے والے افراد،اس سے مستثنیٰ افراد، انتظامیہ کے عملہ اور ٹھیکےداروں کو اسکول کے پہلے دن سے قبل 14 دن کے اندر کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -