تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

یو اے ای: فضا میں اڑنے والی کشتی

دبئی: متحدہ عرب امارات یو اے ای دنیا کو حیران کرنے کے لیے تیار ہے، اب دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگ کشتیاں فضاؤں میں اڑتی دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پہلی اڑنے والی کشتی جلد حقیقت کا روپ دھارنے والی ہے، سی ببل نامی فرانسیسی کمپنی نے ہائیڈروجن سے چلنے والی کشتی ’ایکس پرل‘ ایجاد کی ہے، اس کشتی کے فلیگ شپ ماڈل ایچ ٹو سمیت ایکس پرل کی دبئی ہاربر پر نقاب کشائی کی جا چکی ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق کشتی کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے خطے کے سب سے بڑے اور مشہور مرین شو میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

کمپنی کو امید ہے کہ اگلے سال عالمی ماحولیاتی کانفرنس کاپ 28 کے انعقاد سے پہلے دبئی کریک، دبئی کینال، یا ابوظبی کارنیش کے ساتھ کشتی کے ماڈلز فضا میں محو پرواز ہوں گے۔

دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو کے 28 ویں ایڈیشن کے دوران اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں پیش رفت ہوئی ہے جب کہ سی ببلز نے المسعود پاور ڈویژن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں فریق ہائیڈروجن سے اڑنے والی کشتیوں کی کارکردگی اور ان کے پائلٹ کا جائزہ لیں گے جن کی تیاری اور آپریشنز امارات میں ہو گی۔

سی ببلز کی نائب صدر ورجینی سیورات نے کہا ہے کہ کشتی 12 مسافروں اور ایک پائلٹ کے ساتھ اڑان بھر سکتی ہے، ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ قرار دی گئی یہ کشتی سیاحتی سفر کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -