جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے جس سے تاجروں کو عیدالاضحیٰ سے قبل بڑے سودوں کی امید ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن کمی واقع ہوئی جس سے خریداروں میں امید پیدا ہوئی کہ وہ عید الاضحی کی خریداری کے رش سے پہلے بہتر سودے دیکھ سکتے ہیں۔

منگل کو عالمی قیمتوں میں 45 ڈالر کی کمی کے ساتھ، متحدہ عرب امارات میں سونے کی ریٹیل قیمتوں میں 4 درہم فی گرام تک کمی کے بعد مزید کمی واقع ہوئی۔

آج امارات میں سونے کی خوردہ قیمت 5 درہم تک گر گئی ہے۔ 24 قیراط سونے کی قیمت 397.50 درہم فی گرام تھی، جس میں 22 قیراط سونے کی قیمت 368.25 درہم تھی جبکہ 21 قیراط سونا 353.00 درہم، اور 18 قیراط سونے کی قیمت 302.50 درہم فی گرام رہی۔

پاکستان

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3295 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں