تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی، دبئی میں‌ راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر دبئی میں بڑا میوزیکل شو ہوگا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی پردبئی میں بڑے میوزیکل شو کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں راحت فتح علی خان سمیت دیگر گلوکار اپنے آواز کا جادو جگائیں گے۔

دبئی میں 23 جولائی کو ہونے والی قوالی نائٹس میں راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے جبکہ تیئس جولائی کو ہونے والا شو بالی ووڈ گانوں پر مبنی ہوگا۔

اس پروگرام کو اے آر وائی لاگونا، ایمریٹس این بی ڈی سمیت دیگر کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام میں شرکت کرنے کے خواہش مند افراد  اے آروائی سہولت والٹ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

اس موقع پر شائقین موسیقی کے لیے اے آر وائی سہولت وائلٹ کی جانب سے گولڈن آفر بھی پیش کی گئی ہے، جس کے تحت ٹکٹ کی خریداری پر انہیں 80 فیصد گولڈ سیونگ دیا جائے گا۔

ٹکٹ خریدنے کے خواہش مند افراد یو اے ای ڈاٹ سہولت بازار ڈاٹ کام سلیش شوز پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جہاں انہیں ٹکٹ نمبر جاری کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ شو میں ایس او پیز کو مکمل فالو کیا جائے گا جبکہ شو  میں آنے والے تمام لوگوں کو ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانا ہوگا۔

انہوں نے شو کو اسپانسر کرنے پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او، اے آر وائی لاگونا کے چیئرمین سلمان اقبال اور اماراتی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اکیس جولائی کوُشو میں قوالی ، صوفی ازم جبکہ تئیس جولائی کو بالی ووڈ ہٹس اور پاکستانی ڈرامہ سیریل کی اورجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی)  گانے شو کا حصہ ہوں گے ۔

کرونا کے دو سالہ دور میں راحت فتح علی خان نے شو کےلیے بہت محنت کی ہے اور اپنے فینز کے لیے نئے گانے بھی پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس بار مداح نئی چیزیں دیکھیں اور سنیں گے ۔  راحت فتح علی خان نے کہا کہ ’دبئی میں مقیم پاکستانیوں اور فینز سے بہت امید ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شو میں آئیں گے اور وہ اس کنسرٹ سے محظوظ ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -