دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے وفاتی اتھارٹی برائے انسانی وسائل کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق تعطیلات کا آغاز پیر 19 جولائی (یومِ عرفہ) سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جو پیر سے جمعرات تک ہوں گی جبکہ 23 اور 24 جولائی کو ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔
اتھارٹی کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق عید تعطیلات کے بعد وفاقی وزارتوں اور محکموں میں کام دفتری امور 25 جولائی سے انجام دیے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر 6 چھٹیاں ہوں گی۔
As of Sunday "1st of August 2021, customers, visitors, employees of outsourcing or service companies, or any person other than employees of the entity will not be allowed to enter the headquarters of Federal entities and their Customer Service Centers, with the exception of: pic.twitter.com/c8kyt7UBKB
— FAHR (@FAHR_UAE) July 8, 2021
نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات کا اطلاق نجی کمپنیوں پر بھی ہوگا جبکہ ضروری سرکاری ادارے اور پرائیوٹ سیکٹرز عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔