The news is by your side.

Advertisement

متحدہ عرب امارات میں‌ عیدالاضحیٰ‌ کی تعطیلات کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے وفاتی اتھارٹی برائے انسانی وسائل کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق تعطیلات کا آغاز پیر 19 جولائی (یومِ عرفہ) سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جو پیر سے جمعرات تک ہوں گی جبکہ  23  اور 24 جولائی کو ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔

اتھارٹی کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق عید تعطیلات کے بعد وفاقی وزارتوں اور محکموں میں کام دفتری امور 25 جولائی سے انجام دیے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر 6 چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات کا اطلاق نجی کمپنیوں پر بھی ہوگا جبکہ ضروری سرکاری ادارے اور پرائیوٹ سیکٹرز عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں