تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں ملازمت کے حصول کے لیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کی بڑی مشکل اب حل ہوگئی ہے، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے کیریکتر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کردی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے یہ شرط معطل کی گئی ہے، یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد اب پرانے طریقے سے درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک نیا قانون نافذ کیا گیا تھا جس میں وہاں جانے والے پاکستانی افراد کو ویزے کے حصول کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اسے پاکستانی وزارت خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کروا کر دستاویزات کے ساتھ منسلک کرنا تھا دوسری صورت میں ان کی درخواست خارج کردی جاتی تھی۔

ان کڑی شرائط کے باعث یو اے ای جانے کے خواہش مند افراد اور اوورسیز پروموٹرز کافی پریشانی سے دوچار ہوگئے تھے اور ان کے وقت کا بہت ضیاع ہورہا تھا۔

پاکستانی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق ان اقدامات کی وجہ سے یو اے ای میں ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں خاصی کمی واقع ہوئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -