متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے خوشخبری سنادی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن غیر ملکیوں کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ انہیں 2 ماہ کی رعایت دی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جو امارات میں موجود ہیں اور ان کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے دو ماہ کے اندر بغیر کسی جرمانے کے اقامے میں توسیع کراسکتے ہیں یا ملک سے روانہ ہوسکتے ہیں۔
وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کا مزید کہنا تھا کہ امارات میں بسنے والے غیرملکیوں کو اپنی شناختی دستاویز درست کرانے اور تجدید کے لیے دو ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے رعایتی مدت کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔
لبنان کا سفر نہ کریں، امریکہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا
اس مدت کے دوران اگر کسی کا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو وہ بغیر کسی جرمانے اور پریشانی کے اپنے اقامے کی تجدید کراسکتا ہے یا اگر اپنے ملک جانے کی خواہش رکھتا ہے تو جاسکتا ہے۔