تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

یو اے ای نے ترکیہ میں سب سے بڑا فیلڈ اسپتال قائم کر دیا

ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد دنیا بھر سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں متحدہ عرب امارات نے بھی ترکیہ میں سب سے بڑا فیلڈ اسپتال قائم کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے قائم کیا جانے والا یہ سب سے بڑا فیلڈ اسپتال ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقے غازی عنتاب میں قائم کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو بروقت طبی امداد کی فراہم کی جاسکے۔

عرب میڈیا کے مطابق 50 بستروں پر مشتمل یہ فیلڈ اسپتال 40 ہزار مربع میٹر پر قائم کیا گیا ہے جس میں 4 بیڈ پر مشتمل انتہائی نگہداشت کا وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔

اس فیلڈ اسپتال کا گزشتہ روز افتتاح کیا گیا جس میں ترکیہ میں متعین اماراتی سفیر سعید الظاہری اور ترک عہدیدار شریک ہوئے۔ اس موقع پر سعید الظاہری کا کہناتھا کہ زلزلہ متاثرین کی فوری ضروریات کی نشاندہی کے لیے ترکیہ کے سرکاری اداروں سے رابطے میں ہیں۔

فیلڈ اسپتال کے کمانڈر بریگیڈیئر عبدللہ الغیثی نے بتایا کہ اسپتال میں تمام ضروری سیکشن قائم کیے گئے ہیں اور مختلف امراض کے ماہر 15 ڈاکٹروں سمیت 60 نرسیں اور تکنیکی کارکن مقرر کیے گئے ہیں۔

یو اے ای کا یہ فیلڈ اسپتال ترکیہ میں انسانی امداد مشن کے حوالے سے قائم کیا جانے والا پہلا اور سب سے بڑا فیلڈ اسپتال ہے، جس میں پیچیدہ اور بڑے آپریشن بھی کیے جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 21 ویں صدی میں دنیا میں آنے والے قیامت خیز زلزلے

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے ہولناک زلزلے میں اموات کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -