تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ویڈیو: یو اے ای میں طوفانی بارشیں، سیلاب الرٹ جاری

دبئی: متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی الرٹ جاری کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں دبئی اور ملک کے دیگر ریاستوں العین، فجیرہ، راس الخیمہ میں سیلابی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز گرد آلود طوفان سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی تھی۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں اور گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وادیوں اور ایسے علاقوں سے گریز کریں جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے آئندہ پیشین گوئی شدہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کی تیاری کا یقین دلایا۔ اور وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے کہا: "آنے والے دنوں میں بھی بارش کا امکان ہے یہ کچھ مشرقی علاقوں، العین اور اس کے جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔ علاقے، کچھ اندرونی علاقوں اور مغربی علاقوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔”

این سی ایم کی پیشن گوئی کے مطابق اس ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -