متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اتوار 15 ستمبر کو ولادت رسول ﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
انسانی وسائل اور امارات کی وزارت کے اعلامیے کے مطابق 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔
یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔
یاد رہے کہ امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی ہے۔
اس میں عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کے علاوہ یوم عرفہ، نئے ہجری سال،12 ربیع الاول، امارات کے قومی دن اور سال نو کی تعطیل شامل ہے۔
اس شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اگلی عام تعطیل 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کے سلسلے میں ہوگی۔