اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

یو اے ای: غیر ملکی اب اقاموں کی تجدید کیسے کرا سکیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں کے اجرا اور تجدید کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں کا اجرا اور تجدید کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں جس کے تحت میڈیکل انشورنس پالیسی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت پیش کی جا رہی ہے اور اس سہولت کا آغاز پیر 19 فروری 2024 سے کر دیا جائے گا۔

وفاقی اتھارٹی برائے اقامہ اور شہریت کے ڈائریکٹر کرنل سہیل سعید الخییلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا شروع کیا جانے والا پروگرام متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

سعید الخییلی نے مزید کہا کہ طبی بیمہ پالیسی کی دستاویزات اقامے کے اجرا اور تجدید کے وقت پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جائیں گی جس کا مقصد لوگوں کو فوری سروسز فراہم کرنا اور دفتروں کے چکر لگانے سے بچانا ہے۔

کرنل الخییلی کا مزید کہنا تھا کہ نئے پروگرام سے امارات میں مقیم غیرملکیوں اور ان کے اہل خانہ کو صحت کے حوالے سے نہ صرف بہتر خدمات فراہم ہوں گی بلکہ اس بارے میں ان کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جاسکے گا۔

میڈیکل پالیسی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ شہریت و اقامہ کا کہنا تھا کہ انشورنس کمپنی کے جاری کردہ ڈیٹا کو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنے کا طریقہ انتہائی آسان بنایا گیا ہے جس سے لوگوں کو کافی سہولت اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں