اشتہار

سفری پابندی: اتحاد ایئر ویز کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے سفری پابندیوں میں توسیع کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے پروازوں کی پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے سوال کیا کہ ’28 جولائی کو ابوظبی کے ذریعے لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی ہے؟

- Advertisement -

اتحاد ایئرویز کی جانب سے صارف کو بتایا گیا کہ پاکستان سے سفر کرنے پر پابندی 31 جولائی تک ہے اور اس میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے، اگر آپ کے ریزرویشن لنک میں فراہم کردہ نمبروں کے ذریعے کوئی تبدیلی ہوگی تو آپ کو مطلع کیا جائے گا، مزید معلومات کے لیے کال سینٹر سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ابوظبی ہیڈکوارٹر کیریئر نے سوشل میڈیا پر مسافروں کو آگاہ کیا تھا کہ تینوں ممالک سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز کی معطلی 21 جولائی تک بڑھا دی جائے گی۔

ملکوں سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں