جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

یو اے ای نے ایٹمی بجلی گھر کی ذمہ داری بھارت کو دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: امارات نیوکلیئر انرجی اور انڈیا کی نیوکلیئر پاور کمپنی آف انڈیا نے پاور پلانٹ کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے بارکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی، بھارت اور یو اے ای کے درمیان اس سلسلے میں پیر کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

روئٹرز کے مطابق اس معاہدے پر ابوظبی کے ولئ عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے دو روزہ دورہ بھارت کے دوران دستخط کیے گئے ہیں۔ بھارت اور یو اے ای جوہری توانائی میں اسٹریٹجک شراکت داری کریں گے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں جامع شراکت داری کے سلسلے میں کافی پیش رفت کی ہے، جو فریقین کے لیے باعث اطمینان ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت سے اب بھارت سے جوہری سامان اور سروسز حاصل کی جا سکیں گی، باہمی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کے ولئ عہد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں، ولئ عہد بننے کے بعد شیخ خالد کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں