کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر یوبینک کی پہلی اسلامک بینکنگ برانچ کا افتتاح کردیا گیا، تقریب میں یو اے ای کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق یوبینک کی پہلی اسلامک بینکنگ برانچ کے افتتاح کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ثمر حسین بھی موجود تھے۔ قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان میں یوبینک کا جال پھیلا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یوبینک سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی، پاکستان کی معیشت کو اوپر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔
قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن یقیناً پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا۔
محمدعیسیٰ محمدعلی طاہری نے کہا کہ اسلامک برانچ سے صارفین کو شاندار سہولیات ملیں گی، ڈی ای او نے کہا کہ مستقبل میں یوبینک کی مزید برانچیں بھی کھلیں گی۔