پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے خارجہ کی ابوظہبی میں ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ابوظہبی میں اپنے اسرائیلی ہم منصب گیڈون ساعر سے ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی وزارتِ خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید نے غزہ میں جنگ بندی، فوری انسانی امداد کی فراہمی اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں نے جنگ بندی کے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے، جنگ بندی تک پہنچنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات فلسطینی کاز کی حمایت کرتا ہے، فلسطینیوں کی انسانی امداد اور پشت پناہی کے لیے پرعزم ہیں۔

یواے ای کی وزارتِ خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ نے دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے، بین القوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں انتہا پسندی،کشیدگی اور تشدد روکنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 50 ہزار سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں کم ازکم ایک ہزار 60 طبی کارکن بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں