دبئی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں سے کورونا ٹیسٹ نہ کرانے والے مسافروں کو عرب امارات آنے نہیں دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے ٹریول الرٹ جاری کردیا ، جس کے تحت متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنیوالی تمام پروازیں ملتوی کردیں۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کےہوائی اڈوں سےکورونا ٹیسٹ نہ کرانے والےمسافروں کوعرب امارات آنے نہیں دیا جائے گا۔
گذشتہ روز پاکستانی قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی نے کہا تھا کہ ایئرلائنزاورٹریول ایجنٹس کل سے بکنگ شروع کریں گے، پی آئی اے کاکل سے شیڈول آرہاہے، یواے ای کی ایئرلائنزمحدود آپریشن کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں : اماراتی فضائی کمپنی کا پاکستان سے متعلق اہم اعلان
پاکستانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ 141پرواز وں سے30ہزارسےزائدپاکستانی وطن واپس گئے، ضرور ت مند561افراد کومفت ٹکٹس فراہم کیے جبکہ کورونا وبا میں 17ہزارراشن بیگز460افرادکوکھانا،رہائش دی، دل کھول کرساتھ دینے والوں کے شکرگزار ہیں۔
خیال رہے اماراتی ایئرلائن ، فلائی دبئی نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا تھا اور کہا پاکستان کےلئےپروازوں کاجائزہ لیاجاتارہتاہے ، ٹکٹ بک کراتےوقت مسافرتفصیلات پی این آر میں درج کرائیں۔