اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور!

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے جس میں آمدنی اور اخراجات میں توازن رکھا گیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سربراہی میں امارات کی کابینہ نے منگل کو مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

نئے بجٹ میں آمدنی اور اخراجات میں توازن رکھا گیا ہے اور دونوں کا تخمینہ یکساں 71.5 ارب درہم لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

بجٹ 2025 میں سماجی ترقی، پنشن امور، اقصادی امور، انفراسٹرکچر اور مالیاتی سرمایہ کاری کے ساتھ دیگر وفاقی اخراجات شامل ہیں۔

بجٹ میں سب سے بڑا حصہ سماجی ترقی اور پنشن کے شعبے کے لیے رکھا گیا ہے جس کا تخمیمہ 27.859 ارب درہم لگایا گیا ہے اور یہ مجموعی بجٹ کا 39 فیصد ہے جب کہ اس کے بعد حکومتی امور کے شعبے کے لیے 25.570 ارب درہم رکھے گئے ہیں جو کُل بجٹ کا 35.7 فیصد ہے۔

سالانہ بجٹ میں پبلک اور یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام کے لیے 10.914 ارب درہم، صحت، خدمات اور کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 5.745 ارب درہم، سماجی امور کے لیے 3.744 ارب درہم (5.2 فیصد)، عوامی خدمات کے لیے 1.746 ارب درہم مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انفراسٹرکچر اور اقتصادی شعبے کے لیے 2.581 ارب درہم، مالیاتی سرمایہ کاری کے شعبے کے لیے 2.864 ارب درہم اور دیگر وفاقی اخراجات کے لیے 12.624 ارب درہم رکھے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں