تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امارات کا مریخ کے بعد چاند پر مشن بھیجنے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات مریخ کے بعد چاند کے اسرار دریافت کرنے کے لیے اپنا تیار کردہ مصنوعی سیارہ 2024 میں چاند پر بھیجے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ اماراتی مصنوعی سیارہ 2024 میں چاند پر اترے گا، اماراتی سیارہ چاند کے ایسے مقامات تک رسائی حاصل کرے گا جہاں تک ابھی انسانی مہم جوؤں کی رسائی نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند کی دنیا کا پتا لگانے والے اماراتی مصنوعی سیارے کو ’راشد‘ کا نام دیا گیا ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ چاند کی دنیا کا پتا لگانے والوں میں امارات، عربوں میں پہلا اور دنیا کا چوتھا ملک ہوگا، اماراتی مصنوعی سیارہ ملکی اور بین الاقوامی ریسرچ سینٹرز کو چاند کے نئے علاقوں کی تصاویر اور تفصیلات بھیجے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاند کے اسرار کا پتا لگانا امارات کی خلائی حکمت عملی کا حصہ ہے، ہمارا ملک ریاست کے لیے نئے امکانات دریافت کرنا چاہتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ امارات میں اسپیشلسٹ خلائی عملہ تیار ہو جو امارات میں ریسرچ، سائنس اور ٹیکنالوجی کا معیار بلند کرے۔

محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ چاند پر بھیجے جانے والا سیارہ امارات ہی میں تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یو اے ای نے 20 جولائی کو مریخ پر پہلا مشن روانہ کرکے تاریخ رقم کی تھی، عرب دنیا کے پہلے خلائی مشن ’ہوپ پروب‘ نے جاپان سے مریخ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -