تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا کا ممکنہ علاج دریافت، یو اے ای سربراہان کا عوام کے نام اہم پیغام

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے ولی عہدیداران نے کرونا کا ممکنہ علاج دریافت کرنے پر ماہرین کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس طریقہ سے انسانوں کی جانوں کو بچایا جاسکے گا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ ابوظبی  کے ولی عہد شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اور امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر عہد شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت مسلح افواج کے سربراہ نے کرونا کا ممکنہ علاج دریافت کرنے پر ابو ظبی ریسرچ سینٹر کے ماہرین کو مبارک باد پیش کی۔

متحدہ عرب امارات کے سربراہان نےتحقیقی ماہرین اور اُن کی معاونت کرنے والے اسٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بریک تھرو آپ لوگوں کی محنت سے ہی حاصل ہوسکا ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کرونا کی روک تھام کے لیے اپنی کاوشیں کیں،دنیا بھر کے لوگوں کی صحت اور حفاظت کے لیے بہت سارے اقدامات کیے‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ کرونا کی وبا سامنے آنے کے بعد ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا تاکہ لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس کے علاج میں بڑی پیشرفت

یاد رہے کہ متحدہ عرب کے ماہرین نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا، ریسرچ سینٹر نے دعویٰ کیا کہ اب تک 73 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ابوظبی ریسرچ سینٹر نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ 73 متاثرہ افراد پر یہ طریقہ اپنایا گیا جس کے بعد وہ مکمل صحت یاب ہوگئے۔ ابوظبی کے اسٹیم سیلزسینٹر نے کرونا کے خلاف علاج کاجدید طریقہ وضع کیا، جس کے تحت کورونا مریض کے خون سےلیے گئےاسٹیم سیلزسے وائرس کاعلاج ہو سکے گا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن ہندالعتیبہ  ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اسٹیم سیلزکی 73 مریضوں پر آزمائش کی گئی جو کامیاب رہا اور تمام افراد صحت یاب ہوگئے، سب سے اچھی بات یہ کہ اس کا کوئی منفی ردعمل ظاہر نہیں ہوا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیم سیلزسے علاج کے مزید ٹرائلز کیے جارہے ہیں، آئندہ ہفتوں میں علاج واضح ہوگا۔ وزارت خارجہ کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن ہندالعتیبہ  نے کہا متحدہ عرب امارات کا دریافت کردہ طریقہ علاج کرونا کے خلاف عالمی جنگ میں گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس کی مدد سے لوگوں کی جانیں بھی بچائی جاسکیں گی۔

Comments

- Advertisement -