تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

یو اے ای: لاکھوں درہم جیتنے والا انعام لینے سے انکاری، وجہ حیران کن

ابوظہبی میں بگ ٹکٹ ڈرا میں ایک لاکھ درہم جیتنے والا خوش نصیب انعام لینے سے انکاری ہے جس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے۔

دنیا بھر میں لوگ راتوں رات دولتمند بننے کیلیے اس آس پر لاٹریوں کے ٹکٹ خریدتے ہیں کہ انہیں ان ٹکٹوں کی بدولت انہیں چھپر پھاڑ کر دولت مل جائیگی لیکن ابوظہبی میں تو ایسا شخص بھی ہے جو ایک لاکھ درہم کا انعام جیت چکا ہے لیکن وہ اس کو لینے سے مسلسل انکار کررہا ہے جس کی وجہ بھی انتہائی حیران کن ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں بگ ٹکٹ ڈرا نے ماضی کے دو فاتحین کو تلاش کرنے کیلیے ایک عوامی اپیل شروع کی ہے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک تو اپنے انعام سے انجان ہے لیکن دوسرے نے تو کمپنی کے رابطے کے باوجود انعام لینے سے انکار کردیا ہے۔

خبر کے مطابق گزشتہ سال 28 نومبر کو کموکٹی نامی شخص نے ’ریڈ ویک بگ کیش گیووے‘ مہم میں ایک لاکھ درہم جیتے تھے۔ ای قرعہ اندازی میں وہ اپنے ٹکٹ نمبر 238482 کے ساتھ خوش نصیب ٹہرا۔

لیکن جب کمپنی نے اسے انعام کی اطلاع دینے اور اسے وصول کرنے کیلیے رابطہ کیا تو کموکٹی نے پہلے تو فون کال اٹینڈ نہیں کی، لیکن کمپنی نے رابطے کا سلسلہ جاری رکھا اور جب رابطہ ہوا اور اسے انعام کے بارے میں بتایا گیا تو اس نے اس کو یقین نہ آیا اور اس نے اس کو جھوٹی خبر سمجھا۔

اس وقت سے اب تک بگ ٹکٹ کے نمائندے مسلسل اسے باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ہے کہ یقین نہیں کرپارہا ہے۔ بگ ٹکٹ والوں نے کموکٹی کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چیک کرکے لیکن وہاں سے ہنوز خاموشی طاری ہے اور کٹی اس کو اب تک ایک فراڈ ہی سمجھتا ہے۔

کٹی کا اس خبر کے فراڈ ہونے پر اتنا یقین ہے کہ اس نے اب بگ ٹکٹ کے آفیشل فون نمبر سے کالز ریسیو ہی نہیں کرتا ہے اور بگ ٹکٹ والوں کو اس سے رابطہ کرتے تین ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

اسی کمپنی کا سریندرن پلئی اجیت نامی شخص نے سیکنڈ چانس مہم میں ڈھائی لاکھ درہم کا انعام جیتا لیکن بگ ٹکٹ ٹیم بھرپور کوششوں کے باوجود وہ اس رقم کے فاتح سے رابطہ نہیں کرسکی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اجیت کو گزشتہ سال سے روزانہ کال کررہے ہیں ہر روز ای میل کرتے ہیں شاید وہ اب یو اے ای میں نہیں ہے یا اس نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کرلیا ہے لیکن ہمیں اسے تلاش کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے بگ ٹکٹ کے منتظمین نے جیتنے والوں تک پہنچنے میں مدد کیلیے ایک عوامی اپیل شروع کی ہے تاکہ وہ خوش نصیب اپنے انعامات وصول کرسکیں۔

بگ ٹکٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ ہمارے خوش قسمت جیتنے والے کاموکٹی یا سریدھرن کو جانتے ہیں تو براہ کرم ان سے کہیں کہ وہ ہمیں [email protected] پر ای میل بھیجیں یا فون نمبر 022019244 پر کال کریں۔

Comments

- Advertisement -