منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اماراتی وزارت تعلیم و تربیت نے اسکولوں میں تعلیم کا پروگرام ملتوی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی حکام نے تاحکم ثانی اسکولوں میں تعلیم ملتوی کردی، وزارت تعلیم و تربیت نے فیصلے سے اسکول اور والدین کو آگاہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے بچوں کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسکولوں کو 17 سے کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا۔

وزارت تعلیم و تربیت نے اعلان کیا ہے کہ تاحکم ثانی اسکولوں میں تعلیمی پروگرام ملتوی رہے گا۔

- Advertisement -

اماراتی وزارت تعلیم و تربیت نے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے طلبہ کے والدین اور اسکولوں کی انتظامیہ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سابقہ فیصلے کی روشنی میں 17 جنوری سے اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ بحال ہونا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں