تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

یو اے ای؛ مساجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے 4 دسمبر سے نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مساجد میں نمازیوں کی محدود تعداد کے ساتھ یکم جولائی سے باجماعت نماز کے لیے مساجد کو کھولا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے مساجد میں نمازِجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کے لیے نمازیوں کی تعداد کو 30 فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔ خطبے سے 30 منٹ قبل مساجد کھولی جائیں گی اور نماز کی ادائیگی کے 30 منٹ بعد بند کر دی جائیں گی۔

مساجد میں وضوخانے اور بیت الخلا بند رکھے جائیں گے اور نمازیوں کو گھروں سے وضو کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر نمازوں کے لیے مساجد کو جماعت سے 15 منٹ قبل کھولا جائے گا اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کیا جائے گا سوائے نمازِ مغرب کے، جس میں 5 منٹ پہلے مسجد کھولی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -