جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 دسمبر کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 دسمبر کو دبئی کے علاقے حتا میں منعقد ہوگی جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عوام 2 دسمبر کو شام ساڑھے 5 بجے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی آفیشل ویب سائٹ اور تمام مقامی ٹی وی چینلز پر اس شو کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔

شاندار تھیٹر شو ناظرین کو ملک کی تاریخ سے آگاہی کے سفر پر لے جائے گا جو 4 دسمبر سے 12 دسمبر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

- Advertisement -

ساتوں امارات سے مساوی فاصلے پر واقع، حتا ایک قابل ذکر تاریخی اور متحرک اور دلچسپ سیاحتی مقام ہے۔ یہ شہر قدرتی عجائبات اور تاریخی یادگاروں سے مزین ڈیموں، جھیلوں اور وادیوں کے قدرتی مناظر کا حامل ہے۔

اس علاقے میں حالیہ برسوں میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن میں سے 6 صرف رواں سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔

50 ویں سال کی تخلیقی حکمت عملی کے سربراہ شیخہ الکتبی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب میں لوگوں، فطرت اور ٹیکنالوجی کے درمیان گہرے روابط کو اجاگر کرنے کے لیے ایک شاندار شو پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ مہینے کے شروع میں، قومی دن کی تقریبات کا آغاز متحدہ عرب امارات کے قومی دن سے 50 دن پہلے ملک کے گولڈن جوبلی کے سنگ میل کو منانے کے لیے کیا گیا تھا۔

50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں