ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نیتن یاہو کی غزہ حکومت میں شمولیت کی دعوت پر یو اے ای نے کیا جواب دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جس طرح دنیا بھر کی شدید مخالفت کے باوجود غزہ کے علاقے رفح میں مکمل حملے کے ساتھ داخل ہونا چاہتے ہیں اسی طرح انھوں نے سخت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای کو غزہ کی حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے۔

تاہم متحدہ عرب امارات نے بنجمن نیتن یاہو کی ’غزہ کی سول انتظامیہ‘ میں شرکت کی ’دعوت‘ کی سخت مذمت کر دی ہے۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے بیان میں وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ’’یہ قدم اٹھانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔‘‘

وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ متحدہ عرب امارات ’’کسی بھی ایسے منصوبے میں شامل نہیں ہوگا جس کا مقصد اسرائیلی قبضے میں موجود غزہ کی پٹی میں اسرائیلی موجودگی کو کور فراہم کرنا ہو۔‘‘

- Advertisement -

وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ’’متحدہ عرب امارات اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ جب برادر فلسطینی عوام کی امیدوں اور امنگوں کے عین مطابق ایک فلسطینی حکومت قائم کی جائے گی، اور اس حکومت کو سالمیت اور آزادی حاصل ہو، تو یو اے ای اس حکومت کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوگی۔‘‘

جہاں سے چلے تھے واپس وہیں پر آ گئے، حماس کا جنگ بندی کوششوں پر تبصرہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں