تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

یو اے ای کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے کمرشل پیداوار کا آغاز کردیا

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ نے کمرشل بنیادوں پر پیداوار شروع کردی۔

اس حوالے سے یو اے ای کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ نے کمرشل بنیادوں پر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر تصاویر کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے۔

ابوظبی میں برکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کا قیام متحدہ عرب امارات کے ان کوششوں کا حصہ ہے جو توانائی کے شعبے کو مختلف جہتوں پر پھیلانا ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عرب دنیا کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے پہلا میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر لیا گیا۔

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق یہ پلانٹ دو ہزار نوجوان اماراتی انجینئرز کی 80 بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ شراکت میں دس برس کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور ایک ایسے رہنما کا وژن ہے جس نے متحدہ عرب امارات کو ترقی میں غیر معمولی مقام پر کھڑا کیا۔

اس حوالے سے ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے جو رواں سال اپنے قیام کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے۔

نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ ون کو گذشتہ سال سنہ 2020 میں نیوکلیئر ریگولیٹر نے کام کرنے کا لائسنس جاری کیا تھا جبکہ اس کا قیام تین برس قبل سنہ 2017 میں ہوا۔

Comments

- Advertisement -