ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

یو اے ای کے فاسٹ بولر نے محمد عامر سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے فاسٹ بولر محمد جواد اللہ نے محمد عامر کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے دوران ریورس سوئنگ سکھانے پر ان کی تعریف کی۔

25 سالہ فاسٹ بولر نے 13 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں اور شاندار بولنگ کے ساتھ سیزن کا اختتام کیا۔

جواد اللہ نے عامر کی رہنمائی اور مہارت کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں ریورس سوئنگ پر کام کررہا ہوں اور محمد عامر میرے لیے گائیڈ رہے ہیں، میری خوش قسمتی ہے کہ میں ان کی مہارت سے سیکھا ہے اس کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے لیکن میں ہر سیشن کے ساتھ بہتر رہا ہوں۔

جواد اللہ نے کہا کہ یو اے ای میں فاسٹ بولر بعض اوقات درمیانی اور ڈیتھ اوورز میں جدوجہد کرتے ہیں اس لیے میرے خیال میں ریورس سوئنگ ہمارے لیے اچھا آپشن ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندہ کرتے ہوئے بھی 9 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں