تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اماراتی پاسپورٹ دنیا کا نواں‌ طاقتور پاسپورٹ بن گیا

ابوظہبی : عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ نویں درجے پر آگیا جس کے بعد اماراتی شہری 157 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا نواں سب سے طاقتور پاسپورٹ بن گیا ہے، جس کے بعد اماراتی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے کسی بھی ملک کا باآسانی دورہ کرسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وفاقی وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور گارگش نے جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر کہا کہ پاسپورٹوں کی  عالمی فہرست میں اماراتی پاسپورٹ نویں نمبر پر آگیا ہے اور اب اماراتی شہری 157 ممالک کا بغیر ویزے کے سفرکرسکیں گے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو 112 ممالک کا سفر کرنے کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ 45 ممالک ایسے ہیں جو اماراتی شہریوں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزہ دے دیں گے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دنیا کے طاقتور پاسپورٹوں کی فہرست میں نویں نمبر پر آنے کے باوجود بھی اماراتی شہریوں کو 41 ممالک کا سفر کرنے کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنا پڑے گا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق اس درجہ بندی کا تعین ایک آن لائن پروگرام’ پاسپورٹ انڈکس ‘کی مدد سے کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام اقوام متحدہ کے رکن 193 ممالک اور  6 علاقوں کے پاسپورٹوں کا ڈیٹا جمع کرکے  ان کی قوت کی درجہ بندی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے سنہ 2017 میں اعلان کیا تھا کہ 2021 تک اماراتی پاسپورٹ دنیا کے پانچ سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹوں کی فہرست میں آجائے گا، اُس وقت اماراتی شہری بغیر ویزے کے 132 ممالک کا سفر کرسکتے تھے۔

دنیا کے سب سے طاقتور پاسپٹورٹ اندیکس میں سنگاپور پہلے نمبر پر ہے جس کے شہری دنیا 166 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اندیکس میں دوسرے نمبر پر یورپی پر نیدرلینڈز، ناروے، لیکزمبرگ، سویڈن، فن لینڈ، جرمنی، ڈنمارک براجمان ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور امریکا بھی دوسرے درجے پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے، مذکورہ ممالک کے پاسپورٹ پر 165 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جاسکتا ہے۔

دنیا کے دس طاقتور ترین پاسپورٹ اندیکس میں تیسرے درجے پر اسپین، یونان، پرتگال، آئرلینڈ، جاپان، کینیڈا، اٹلی اور فرانس کے موجود ہیں، جن کے شہری 164 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -