پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

یو اے ای: پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں کیا کریں؟ حکام نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پاسپورٹ کھودیا اور اب سفر کرنے کی ضرورت پیش آگئی ہے؟ تو پریشان مت ہوں، ایگزٹ پرمٹ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ جانئے

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت ،شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے اپنے سرکاری سوشل میڈیکل چینلز پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور آنے والوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن ایگزٹ پرمٹ جاری کرسکتے ہیں

یہاں پرمٹ آن لائن جاری کرنے کا طریقہ ، مطلوبہ دستاویزات اور سروس کی قیمت ہے۔

- Advertisement -

اگر آپ کا ویزا دبئی کے علاوہ کسی بھی امارات نے جاری کیا ہے تو آپ کو آئی سی پی کے زریعے ، اس کی ویب سائٹ یا سروس سینٹرز کے ذریعے ایگزٹ پرمٹ کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے، تاہم اگر آپ کا ویزا دبئی میں جاری کیا گیا تھا تو آپ کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز آفیئرز سروس سینٹر میں پرمٹ کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔

جس کے لئے درج ذیل ضروری دستاویزات کا ہونا لازمی ہے۔

سفارت خانے یا قونصل خانے سے پاسپورٹ یا سفری دستاویز

گمشدہ دستاویز کی پولیس رپورٹ

سفری ٹکٹ کی کاپی

درخواست گزار کی کلر فوٹو

اس کے علاوہ آپ کو اپنے قونصل خانے سے سفری دستاویزات حاصل کرنا ضروری ہے، سفری دستاویزات یا ہنگامی سرٹیفیکٹ عام طور پر ان شہریوں کے لئے قونصل خانہ جاری کرتا ہے جن کے پاسپورٹ گم ہوچکے ہوں۔

آئی سی پی کے زریعے آن لائن انٹری پرمٹ کے لئے درخواست دینے کے اقدامات

سروس لنک پر جائیں

اسٹارٹ ‘سروس’ پر کلک کریں

درخواست فارم میں درج معلومات کو پُر کریں

جیسے پورا نام، ای میل ایڈریس، فون نمبر اور پیدائش کی تاریخ

اگلا ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کے لئے ضروری دستاویزات منسلک کریں، اگر آپ کا پاسپورٹ گم ہوگیا ہے۔

درخواست فارم جمع کروانے کے بعد پھر آپ کو اپنے ڈیبٹ/ کریڈٹ کارڈ کے ساتھ الیکٹرانک طور پر ایگزت پرمٹ کے لئے فیس کا تصفیہ کرنا ہوگا۔

بعد ازاں آپ کو اپنے فون نمبر اور ای میل پر ایک میسج موصول ہوگا جس میں آپ کو درخواست کی حیثیت سے آگاہ کیا جائے گا کہ آپ کا درخواست پر عمل ہوگیا ہے۔

درخواست کی فیس کچھ یوں ہیں

درخواست کی فیس: 100 درہم

جاری کرنے کی فیس: 100 درہم

الیکٹرانک سروس فیس: 100 درہم

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں