ابوظہبی : دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق متحدہ عرب امارات پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سنگاپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاسپورٹ انڈیکس کی نئی جاری کردہ فہرست میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر ہے‘ اس سے قبل سنگاپور پہلی پوزیشن پر براجمان تھا۔ اس فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہری 167ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کی سفرکی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا تھا۔ اس فہرست میں گزشتہ کئی برسوں سے سنگاپور کے پاسپورٹ کا غلبہ تھا لیکن اس بار یو اے ای کا پاسپورٹ سب پرسبقت لے گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی یہ کامیابی ملک کے 47 ویں وقمی دن کے موقع پرسامنے آئی ہے۔
في يومنا الوطني المجيد .. توالت إنجازاتنا .. قبل قليل صنف مؤشر passport index جواز الامارات ليكون الأول عالميا بدخوله ١٦٧ دولة حول العالم بدون تأشيرة .. العالم يفتح أبوابه لشعب الامارات.. الف مبروك للامارات.. وكل الشكر لفريق وزارة خارجيتنا الاستثنائي بقيادة أخي عبدالله بن زايد .
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) December 1, 2018
پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں دوسرے نمبر پرسنگاپور، تیسرے پر جرمنی ہے جن کے شہری 166 ممالک میں بغیرویزہ لیے جاسکتے ہیں۔ اسی فہرست میں چوتھے نمبرپر ڈنمارک، پانچویں پرسویڈن ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے سنہ 2017 میں اعلان کیا تھا کہ 2021 تک اماراتی پاسپورٹ دنیا کے پانچ سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹوں کی فہرست میں آجائے گا۔