متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کردیا گیا ہے، 31 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا جبکہ عمل درآمد آج سے ہوگا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگست میں پٹرول کے نرخوں میں جولائی کے مقابلے میں 5 سے 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
خصوصی 95 کی قیمت جولائی میں 2.88 درھم تھی اس میں 5 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کے اگست کے لیے نرخ فی لٹر 2.93 درھم ہیں۔
پٹرول سپر 98 کی قیمت میں 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی ایک لیٹر قیمت جولائی میں 2.99 درھم تھی جو یکم اگست کو بڑھ کر 3.05 درھم ہوجائے گی۔
ڈیزل کے نرخوں میں 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جولائی میں ایک لٹر ڈیزل 2.89 درھم میں فروخت ہوتا تھا اب اگست میں اس کے نرخ 2.95 درھم ہوں گے۔
ای پلس 91 کی قیمت جولائی میں 2.80 درہم تھی جس میں 6 فلس کا اضافہ ہوا اور قیمت اگست کے لیے 2.86 درھم مقرر کی گئی ہے۔
اگست 2024 کے لیے امارات میں ایندھن کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کی منظوری دے دی ہے۔
کویت سے کن افراد کو ملک بدر کیا جانے لگا؟ اہم خبر
نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ایندھن کی تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا تھا کہ اس کا نفاذ جمعرات یکم اگست 2024 سے ہوگا اور نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔